ریاست اور آئین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی

May 26, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شہزاد سعید چیمہ اور جہاں آراء وٹو نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی ہاتھ نیچے کر لے تو اسلام آباد کی پارلیمان میں کچھ نہیں ہو گا،ہم اپنی ریاست اور آئین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی ابھی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔وہ پیپلز سیکرٹیریٹ میں فاروق یوسف گھرکی ، چودھری سجاد نذیر ،موسی کھوکھر اور میاں عتیق کیساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔