نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ایل ڈبلیوایم سی

June 17, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)عید الاضحی پرگرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔چھپ کر نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔آپریشن ٹیمیں اور افسران 72گھنٹے مسلسل گرینڈ صفائی آپریشن سر انجام دینے کے لیے متحرک رہیں گی۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ 291 سروس ڈیلیوری کیمپس،105عارضی کلیکشن پوائنٹس اور 05 ڈمپنگ سائٹس فعال کر دی گئیں ہیں۔ 250سے زائدجامعہ مساجداور عید گاہوں سمیت شہر کے اہم مقامات و مارکیٹوں میں چاند رات کو زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا۔