مریضوں کے علاج میں تعطل برداشت نہیں ، وزرائے صحت

June 17, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء نے کہا کہ ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں تعطل برداشت نہیں کریں گے۔