نماز عیدالاضحی کے اوقات

June 16, 2024

لاہور (نیوزرپورٹر،خصوصی رپورٹر)لاہور میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کے اوقات کار ۔عالمگیری بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد ساڑھے 8 بجے،جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ میں مولاناقاری ارشد عبید ساڑھے6بجے،مرکزی جامعہ مسجد صدیقیہ حنیفہ نوریہ اسلامی نگر روڈ گھوڑے شاہ میں مولانا الحاج محمد اسلم نوری ساڑھے 5بجے،جامع مسجد مولانااحمدعلی لاہوریؒ شیرانوالہ دروازہ مولانا میاں محمد اجمل قادری ساڑھے7بجےمسجد شہدامال روڈقاضی محمدیونس انورساڑھے6 بجے،تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ ٹاؤن شپ جامع منہاج (شہر اعتکاف) میں عیدالاضحی کی نماز صبح 6:45 پر ادا کی جائے گی۔جامع مکی مسجد انار کلی قاری اسامہ زبیر سوا 5 بجے،جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے سٹیشن میں مولانا ملک عبدالرؤف ساڑھے 5 بجے ، مسجد جامعہ نعیمیہ میں پونے6 بجے۔ جامع مسجد وزیر خان میں مولانا حسن رضا 6 بجے ،جامع مسلم مسجد لوہاری میں قاری طاہر شہزاد سیالوی 6 بجے،جامع مسجد نورانی صدر کینٹ میں مولانا محمد حسین آزاد6 بجے ،جامع مسجد ٹبہ بابا فریدؒ میں قاری عبدالرؤف احمد6 بجے ،جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ میں قاری فتح محمد راشدی 6 بجے،جامع مسجد دربار حضرت موسیٰ زنجانی پاک نگر میں مولانا رب نواز چشتی6 بجے،جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراؤنڈ میں مولانا محمد رمضان 6 بجے،جامع مسجد حنیفہ غوثیہ مین بازار کاچھوپورہ میں مولانا محمد مختار سیالوی 6 بجے ،جامع مسجد سیدنا بلال نواب کالونی مصری شاہ میں مفتی ندیم قمر 6 بجے،جامع مسجد الفاروق لال کرتی کینٹ میں مولانا محمد عبداللہ 6 بجے،جامع مسجد تکیہ لہری شاہ اچھرہ میں مولانا عبدالقدیر 6 بجے،جامع مسجد چوہڑ شاہ بندگی میکلوڈ روڈ میں مفتی محمد شفیق اعوان 6 بجے،جامع مسجد تکیہ حضوری شاہؒ میں مولانا ناصر عثمان نوری 6 بجے،جامع مسجد حنیفہ مسلم گنج کاچھوپورہ میں مولانا ادریس شاہ سوا6بجے ،جامع لال مسجد شاہ عالم میں مولانا محمد ریاض سوا6بجے،جامع مسجد کھنگراں والی مزنگ اڈا میں قاری حفیظ اللہ سوا6بجے،جامع مسجد چوک دالگراں برانڈرتھ روڈ میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سوا6بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔