مختلف علاقوں میںشہریوں کی فائرنگ، 2ڈاکوہلاک ،6فرار

June 17, 2024

لاہور،فیروزوالہ (کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار)مصطفی ٹاؤن پولیس کے مطابق 3 ڈاکو آصف کے گھرسے قربانی کے بکرے چوری کرکے فرار ہونے لگےکہ شہری نے فائرنگ کر دی،نتیجہ میں ایک ڈاکو اعجازہلاک ہوگیا۔فیروزوالہ کے علاقہ ونڈالہ دیال شاہ میں پولیس چوکی گلشن انوار کے قریب 4 ڈاکوؤں نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی ،کار سواروں نے فائرنگ کر دی،جس سےایک ڈاکو عباس ہلاک جبکہ3 فرار ہوگئے۔