فادرز ڈے، بلال مقصود نے والد کی تصویر شیئر کرنے پر معذرت کیوں مانگی؟

June 17, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مصنف اور ڈرامہ نگار انور مقصود کے بیٹے اور معروف گلوکار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے فادرز ڈے پر اپنے والد کی تصویر شیئر کرنے پر معذرت طلب کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایاناز گلوکار بلال مقصود نے گزشتہ روز فادرز ڈے کی مناسبت سے اپنے والد یعنی انور مقصود کی ایک سیاہ و سفید تصویر شیئر کی۔

تاہم توجہ طلب بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے فادرز ڈے پر اپنے ہی والد کی تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے اس تصویر کے ساتھ ہی ایک دلچسپ کیپشن لکھا اور تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سے معافی بھی مانگی۔

انہوں نے لکھا کہ فادرز ڈے پر اپنے بہترین دوست کی تصویر پوسٹ کرنے کے لیے معذرت خواں ہوں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیاہ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔