دی ڈونکی کنگ نے فادرز ڈے پر بڑا اعلان کردیا

June 16, 2024

دی ڈونکی کنگ نے فادرز ڈے پر وہ اعلان کردیا، جس کا ان کے فینز کئی دن سے انتظار کر رہے تھے۔

اس دوران ڈنکی کنگ فینز کو یہ کہہ کر تسلی دیتے رہے کہ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘۔

کچھ لوگ سوچ رہے تھے کہ شاید ڈنکی کنگ واپس آرہے ہیں لیکن یہ اعلان ڈنکی کنگ کی واپسی کا نہیں، بلکہ تالیسمان اسٹوڈیوز اور جیو فلمز کی نئی اینی میٹڈ فلم کے اناونسمنٹ ٹیزر کا نکلا۔

فلم مائی ڈیڈی مائی سپر ہیرو تو سال 2025 میں ریلیز ہوگی، لیکن زبردست اناونسمنٹ ٹیزر دیکھ کر سب ہی بول پڑے "باپ رے باپ"۔