بقر عید پر شاہ رخ اور سلمان خان نے اپنایا ایک ہی انداز

June 17, 2024

اسکرین گریب

بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان اور سلطان یعنی اداکار سلمان خان نے بقر عید پر ایک ہی انداز اپنا لیا۔

مختلف بھارتی سوشل میڈیا پیچز پر بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ اور سلطان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ان دونوں کو ایک ہی انداز میں اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں خانز کو بقر عید کے موقع پر سفید شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں سپُر اسٹارز اپنے اپنے مخصوص انداز میں اپنی اپنی بالکونی میں آتے ہیں اور چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنا ہاتھ ہوا میں لہراتے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں سُپر اسٹارز 2023 کی سب سے کامیاب فلم پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔