عالیہ بھٹ مصنفہ بن گئیں، بچوں کی پہلی کتاب سامنے لے آئیں

June 16, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکاری، شادی شدہ زندگی اور بچے کی ولادت کے بعد اب زندگی کے ایک نئے چیپٹر کا آغاز کیا ہے اور اب وہ مصنفہ اور قصہ گو (storyteller) بن گئی ہیں۔

اس حوالے سے وہ اپنی پہلی بچوں کی پکچر (تصویروں کی کتاب) سامنے لائی ہیں۔

اس سلسلے میں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل کےلیے ان دنوں کتابوں کی ایک پوری سیریز پر کام کر رہی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام پر اس نئے جوش و جذبے کو شیئر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرا بچپن مکمل طور پر قصہ گوئی اور قصہ سنانے سے بھرا ہوا ہے اور میرا یہ خواب ہے کہ ایک دن میں اس بچے کو سامنے لاؤں گی اور بچوں کےلیے اسے ایک کتابی شکل دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی قصہ گو (اسٹوری ٹیلرز) وویک کماتھ اور تناوی بھٹ کی بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے شاندار اور حیرت انگیز آئیڈیاز اور کاوشیں شیئر کیں جن سے ہمیں اپنی یہ پہلی کتاب کو سامنے لانے میں بہت مدد ملی۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے پسندیدہ قصہ گو اپنے نانا کو یاد کیا اور کہا کہ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود ہیں۔