’اس وحشت کو رک جانا چاہیے‘: انتونیو گوتریس کی رفح پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت

May 29, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ـــ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اسرائیل کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہوں جن میں سینکڑوں بے گناہ پناہ گزین مارے گئے۔

فوٹو بشکریہ ایکس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اسرائیل یہ وحشت بند کرے۔

واضح رہے کہ وغزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے اب تک 46 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 36 ہزار 96 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 81 ہزار 136 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔