اسلام آباد میں فاسٹ فوڈ چین پر حملہ کرنے والے بعض افراد گرفتار

June 14, 2024

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین پر حملہ کرنے والے بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین کو بند کرنے کی کوشش کی اور فاسٹ فوڈ چین میں موجود خواتین کو ہراساں کیا۔

پولیس کے مطابق مشتعل افراد کے حملے میں ایس پی سٹی خان زیب اور کانسٹیبل زخمی ہوئے، ایس پی سٹی اور زخمی کانسٹیبل کو پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اسپتال میں زخمی ایس پی سٹی کی عیادت کی۔