کراچی: جانوروں کی آلائشیں پھیلانے پر پابندی عائد

June 15, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں 16 تا 20 جون جانوروں کی آلائشیں اور دیگر گندگی پھیلانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

عیدالاضحیٰ پر آلائشیں پھیلانے پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔