دوسرے کی منگیتر کو بھگا کر شادی کرنے والا شخص قتل

June 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شعبہ تفتیش نے منگیتر کو بھگاکر شادی رچانے والے کے قتل میں ملوث ملزم کو صدر سےگرفتار کر لیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم شاہنواز نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہےکہ 9 جون 2024 کو کورنگی صنعتی ایریا میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ صابر حسین نامی شہری کو قتل کیا تھا،مقتول نے ملزم کی منگیتر کو بھگا کر شادی کر رکھی تھی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل شکار پور میں فائرنگ کر کے مقتول کے بھائی جابر حسین کو بھی قتل کر چکا ہے،ملزم اپنی منگیتر شمشاد کو بھی زخمی کر چکا ہے،ملزم کی گرفتاری کی کورنگی صنعتی ایریا اور گڑھی یسین تھانوں میں اطلاع کر دی ہے۔