خیرپورناتھن شاہ، تیز رفتار ٹرک زائرین کے رکشہ سے ٹکرا گیا، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

June 16, 2024

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ سے پانچ کلومیٹر دور انڈس ہائی وے پر واقع گاؤں مراد کھوسہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک زوردار دھماکہ سے زائرین کے لوڈر رکشہ کے ساتھ ٹکرا جانے کے نتیجے میں رکشہ میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئےجبکہ خواتین اور کمسن بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین سمیت چار افراد مسمات شریفاں زوجہ خانن کھوسہ،حسنہ زوجہ متو کھوسہ،بھرائی ، وسائی اور دیگر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کمسن بچے سیما بنت خان محمد کھوسہ،ظہیراں ،لڑکا بشیر،ولد گامن کھوسہ، عبدالستار کھوسہ، وزیرعلی،بشیر کھوسہ،صحت خاتون اور حوا کھوسہ شامل ہیں۔واقعے کے بعد علاقہ کے لوگوں اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال خیرپورناتھن شاہ منتقل کردیاجبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔