عید سے قبل، کراچی کے 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی بجلی منقطع

June 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر )عید سے قبل کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی بجلی منقطع ہونے سے بلدیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق کراچی کے 25ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی بجلی منقطع کی گئی ہےکے الیکٹرک اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کی تنازع کے سبب لائٹ منقطع کی گئی ہےانرجی ڈیپارٹمنٹ 25 ٹاؤن کی او زی ٹی میں سے کے الیکٹرک کے بلوں کی کٹوتی کرتا ہے ٹاؤن نے کہا ہے کہ عید قربان کی الائیش اٹھانے کے حوالے سے تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔