اشتہاری ملزم کی پاکستان واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ

June 16, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) حساس مقدمے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ ٹاسک فورس کے ممبر، ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد عامر نزیر اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے اور ملیشیا فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری اور واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ برس CTW وہیں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نزیر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 2023 /8 اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عظمت خان نے درج کیا۔ درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات لگائی گئیں ۔ FIR میں درج کیا گیا کہ پشاور کے رہائشی ملزم فواد علی شاہ ای میل اور موبائل میسجز کے ذریعے نہ صرف مدعی اور اس کی فیملی بلکہ حساس ادارے کے اہلکاروں اور عدلیہ کے اہم افراد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔