پی پی حکومت نے انسانیت کی خدمت کے عمل کو جرم بنادیا، ایم کیو ایم انٹر نیشنل

June 16, 2024

لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں وفاپرست کارکنان کی جبری گمشدگی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتاکارکنان کو غیرقانونی حراست سے فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت سندھ نے انسانیت کی خدمت کے عمل کو جرم بنادیا ہے ۔ حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکوں اور آتشزدگی کا المناک واقعہ رونما ہوا تھا، اس واقعے میں جھلس کرزخمی ہونے والے افرادکو کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں زیرعلاج رکھا گیا تھاجہاں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے امدادی سرگرمیوں اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف تھے کہ وفاپرست کارکنان کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے لگائے گئے پنکھے اور ٹھنڈے پانی کی ٹنکیاں لوٹ لی گئیں ۔