نواب شاہ، صدر مملکت کی عید منانے کیلئے آمد، پارٹی رہنماؤں سے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق گفتگو متوقع

June 16, 2024

نوابشاہ ( محمد انور شیخ / بیورو رپورٹ ) صدر مملکت آصف علی زرداری عید منانے کے لیے نواب شاہ پہنچ گئے، پارٹی رہنماؤں سے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق متوقع ، ان کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے صدر مملکت ایئرپورٹ سے گاڑیوں کے جلوس میں زرداری ہاؤس پہنچے ایئرپورٹ آمد پر ان کا استقبال صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور افسران نے کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے قیام کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین قومی صوبائی اسمبلی اور وزراء سے ملاقات کریں گے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال کے سلسلہ میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور دیگر مرکزی رہنماؤں کو زرداری ہاؤس طلب کرکے وفاقی کابینہ میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں بھی مشاورت کریں گے ۔