عازمین حج کے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے خصوصی انتظامات

June 16, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) میدان عرفات میں حجاج کرام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، جگہ جگہ شاورز کا اہتمام کیا گیا تھا، مخیر حضرات کی جانب سے مختلف مقامات پر پانی کی بوتلیں اور جوسز بانٹنے کے انتظامات بھی تھے۔ عازمین حج نے خود بھی اپنے بچائو کیلئے انتظامات کئے تھے جن میں چھتریوں اور گیلے رومالوں کا استعمال بھی شامل تھا۔ سعودی وزارت صحت نے گرم موسم کے دوران حج کے ایام میں عازمین کے ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے کے خطرے کے پیش نظر ایک خصوصی ہنگامی طبی مرکز بھی قائم کررکھا ہے جس میں ہیٹ ا سٹروک کے اثرات سے بچاؤ کے لئے چوبیس گھنٹے طبی سہولیات دستیاب ہیں۔