لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

June 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کو گرفتارکرلیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار ملزم شیرمحمد کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمدکرلی گئی ہے،ملزم نے سال 2022 میںلیاری گینگ وار کے کمانڈر شکیل خان عرف شکیل بادشاہ کے گروپ میں شمولیت اختیار کی،لیاری گینگ وار کا کمانڈر بیرون ملک سے براہ راست واٹس اپ نمبر پر رابطہ میں تھا،ملزم کمانڈر کی ہدایت پر کراچی میں نیٹ ورک چلا رہا تھا،ملزم نے شکیل خان کی ہدایت پر اپنے تمام رشتہ داروں اور کاروباری شخصیات کے موبائل نمبرز اور مکمل معلومات انہیں فراہم کررہا تھا،شکیل خان کاروباری شخصیات کر بھتہ کے لئے کال کرتا تو ملزم انکی نقل و حرکت پر نظر رکھتا اور تمام معلومات شکیل خان کو فراہم کرتاجس سے کاروباری شخصیات میں خوف و ہراس پھیل جاتا۔