گھوٹکی: کچے میں پولیس کی کارروائی، 1 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی

June 19, 2024

---فائل فوٹو

گھوٹکی میں رونتی کے کچے میں پولیس نے کارروائی کر کے سلطوشر گینگ کے ایک ڈاکو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سمیر نور نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن برآمد ہوئی ہے۔

’’بیٹے کو ڈاکوؤں نے 3 ماہ سے قید کیا ہوا ہے‘‘

دوسری جانبچک جھمرہ کا نوجوان 3 ماہ سے ڈاکوؤں کی قید میں ہے۔

اس حوالے سے مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو ڈاکوؤں نے 3 ماہ سے قید کیا ہوا ہے۔

مغوی نوجوان کےوالد نے کہا کہ بیٹے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج ہے، ڈاکوؤں نے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکوؤں نے مغوی نوجوان پر تشدد کی نئی ویڈیو مغوی کے والد کو بھجوائی ہے۔