سابق بھارتی بولر بالکونی سے چھلانگ لگا کر ہلاک

June 21, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ ڈیوڈ جانسن نے بنگلورو میں اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کیا۔ادریں اثنا ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف بھارتی کرکٹر نے ان کے سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔