ایشین اسنوکر، اسجد اقبال نے عالمی چیمپئن کو ہرا دیا

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسجد اقبال نے عالمی چیمپئن کویت کے میکدد تاجی کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی، سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری اے سی بی ایس ایشین 15 ریڈ انڈر 21 اور سکس ریڈ مینزاسنوکر چیمپئن شپ میں اسجد اقبال نے کویت کے علی العبیدلی کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں جگہ حاصل کرلی، دیگر مقابلوں میں پاکستان کے احسن رمضان نے بحرین کے حسین عقیل کو اور ایم حسنین اختر نے تھائی کھلاڑی کو شکست دیدی۔