چھیپا فاؤنڈیشن نے لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے حکومت سے قبرستان کی زمین مانگ لی

June 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے حکومت سے قبرستان کی زمین مانگ لی، اپنے جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مختص جگہ نہ ہونے سے لاوارث لاشوں کی تدفین مسئلہ بن گئی ہے۔