بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی طویل بندش کے باعث مشتعل افراد نے ہائیڈرینٹ پردھاوا بول دیا

June 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی طویل بندش کے باعث مشتعل افراد نے ہائیڈرینٹ پردھاوا بول دیا،مشتعل ہجوم نے ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ شروع کردی ،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور رینجرز صورتحال کو قابو کرنے کےلئے موقع پر پہنچ گئی ،مشتعل مظاہرین کاکہنا ہےکہ واٹر ہائیڈرینٹ انتظامیہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کررہی ہے ہے علاقے کا پانی نجی فیکٹریوں کو بیچا جارہا ہے بلدیہ ٹاؤن کی عوام کےلئے واٹر ٹینکر کا حصول مشکل ترین ہوگیاساری ساری رات لائن میں لگنے کے باوجود واٹر ہائیڈرینٹ سے سرکاری ریٹ پر واٹر ٹینکر نہیں ملتا ہے۔واٹربورڈ کے کرپٹ افسران اور ہائیڈریٹ مافیا بلدیہ ٹاؤن کا پانی فروخت کرتے کروڑوں کی کرپشن کررہے ہیں۔