سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی زیرسماعت مقدمات دوسرے بینچ کو منتقل

June 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد ان کی عدالت میں زیر سماعت کیسز دوسرے بینچ کو منتقل کردیئے گئے۔ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران مفاد عامہ سے متعلق کیسز کی سماعت جسٹس عمر سیال اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔