روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

June 24, 2024

فوٹو بشکریہ کرک انفو

بھارت کے روہیت شرما نے پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے تھے، روہت شرما نے آج کیریئر کی 149ویں اننگز میں 73واں رن لے کر بابر کو پیچھے چھوڑا۔

واضح رہے کہ روہت شرما ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔