• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کی پنک اور بلیو بک میں کن گینگز کا ذکر؟

کراچی پولیس میں ریڈ بک کے بعد پنک اور بلیو بک بھی شامل کرلی گئی۔

ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گھریلو ملازمین پر مشتمل گینگ کی بک کو ’پنک بک‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم گینگ کی بک کو ’بلیو بک‘ کہا جائے گا۔

اس کے ساتھ پولیس حکام نے گھروں میں واردات کرنے والے ڈاکوؤں اور ماسیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

پنک بک ڈیفنس سمیت پوش علاقوں میں وارداتیں کرنے والی ماسیوں پر مشتمل ہے، وارداتیں کرنے والی 154 ماسیوں کے نام اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلیو بک کا ریکارڈ لوٹ مار کرنے والے گروہ پر مشتمل ہے جس میں شامل کرمنلز گھر میں ڈکیتیاں کرتے ہیں، اس بک میں وارداتیں کرنے والے 270 ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔

ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلوں میں وارداتیں کرنے والی ماسیوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جبکہ فہرست میں ڈیفنس میں گھروں میں وارداتیں کرنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کی متعلقہ پولیس اسٹیشن سے ویریفکیشن ضرور کروائیں یا کم از کم ان کے کوائف ضرور جمع کرائیں تاکہ پولیس کے پاس بھی ان کا ریکارڈ موجود رہے۔

قومی خبریں سے مزید