بشریٰ بی بی پر اس لیے کیس بنائے کہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالا جائے، بیرسٹر گوہر

June 26, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمینبیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی کیس نہیں، ان کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے پر قید کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر اس لیے کیس بنائے کہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالا جائے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے جھگڑا نہیں، صرف قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی اور پارلیمان کو مضبوط کرنے کے لیے ہائی کورٹ بار کا بڑا کردار رہا ہے، ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ججز کو ڈرایا نہ جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بار نے ہمیشہ باور کرایا کہ عوام کے حقوق کی بالادستی ہو، ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا نہ ہو سب کے لیے ایک قانون ہو۔

سیمینار کے بعد بیرسٹر گوہر کی قیادت میں وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ سے ریگل چوک تک ریلی نکالی۔