دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کیساتھ ہیں‘ زرین مگسی

June 27, 2024

کوئٹہ(پ ر)رکن اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے بیان میں کہا ہے کہ جب تک نگرانی اور مانیٹرنگ کے لئے بہتر حکمرانی کا نظام اور طریقہ کار نافذ نہیں کیا جاتا ، فنڈز کو نچلی سطح تک استعمال نہیں کیا جائے گا۔ صحت اور تعلیم جیسے بڑے شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں ایک قدم آگے سوچنا ہوگا اور ان اداروں کو بہتر بنانے کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں کے لئے ایک پالیسی متعارف کرائی ہے جو اچھا اقدام ہے۔ ہمیں نوجوانوں کے ساتھ مشغول ہونا چاہئے اور بلوچستان کے پرامن اور مثبت شعبے کو فروغ دینا چاہئے، ہمیں ایک قوم بن کر آگے کا سوچنا ہوگا، پاکستان کے دائرے اور دائرہ کار کے تحت ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔