جماعت اسلامی بلوچستان نے زمینداروں کے پہیہ جام کی حمایت کر دی

June 28, 2024

کوئٹہ ( پ ر ) جماعت اسلامی بلوچستان کےجنرل سیکرٹری زاہداختربلوچ نے زمینداروں کے پرامن پہیہ جام واحتجاج کی بھرپور حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق بلوچستان کوبنجرزمینداروں کونان شبینہ کومحتاج بناناچاہتا ہے، ہم زرعی بلوچستان کوریگستان نہیں بننے دیں گے ،عوام،زمیندار،کسان،مزدور،طلباء سب ملکرحقوق کے حصول کے سفر میں شامل ہوجائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے امرائے اضلاع سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے امرائے اضلاع وذمہ داران کوہدایت کی کہ بجلی نرخوں ولوڈشیڈنگ اورزمینداروں کے مطالبات کیلئے ہونے والے احتجاج کوکامیاب وپرامن بناتے ہوئے بھرپورحصہ لیں، انہوں نے کہاکہ کیسکو انتظامیہ اور وفاقی حکومت مسلسل بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ہٹ دھرمی وظلم کا رویہ پیش کررہی ہے جو قابل مذمت ہے، حد یہ ہے 24 گھنٹے میں زرعی فیڈروں کو صرف 2سے 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی زمینداروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے اس ظلم کے خاتمے کیلئے پرامن احتجاج کرناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔