جنوبی افریقا نے ماضی میں 8 ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلے، کوئی نہیں جیتا

June 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے پہلی بار آئی سی سی ورلڈکپ (ون ڈے، ٹی20) کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، مجموعی طور پر جنوبی افریقا نے ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ کے 8 سیمی فائنل کھیلے۔رواں برس جنوبی افریقا مسلسل 8 میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے، آسٹریلیا بھی 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل 8 میچز جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ جنوبی افریقا کے پاس 2009 اور 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل 7 میچز جیتنے کا ریکارڈ تھا، جو اس بار ٹوٹ گیا۔ 2009 کے ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، پروٹیز نے دوسری بار 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جہاں بھارت سے ہاکر ایونٹ سے باہر ہوئے ۔ ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کی بات کریں تو جنوبی افریقا کو 1992 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، آسٹریلیا سے 1999 ورلڈکپ کا سیمی فائنل برابری پر ختم ہوا، 2007 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں ایک بار پھر آسٹریلیا سے شکست ہوئی، 2015 میں اور 2023 کے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ نے شکست دی۔