راشد خان شکست پر افسردہ

June 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان افسردہ ہوگئے ، انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر لکھا کہ یہ ٹی20 ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا۔ ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔ ہمارے لیے آج بہت مشکل دن تھا، تاہم یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے بہت اچھا تھا، بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ،اگلی بار زیادہ مضبوط اور اچھا کم بیک کریں گے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں افغانستان کے جھنڈے والے ایموجی بھی لگائی۔ راشد خان نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے میچ کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔