اسلام آباد کے 10تھانوں کے محرر تبدیل

June 28, 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد کے دس تھانوں کے محرر تبدیل کر دیے گئے ۔تھانہ رمنا کے محرر حوالدار اختر خان کو تبدیل کرکے تھانہ انڈسٹریل ایریا ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے محرر حوالدار وقار احمد کو تھانہ رمنا ، حوالدار وقاص عالم کو رمنا سے تھانہ سنبل کا محرر، تھانہ نیلور کے محرر حوالدار ریاست علی کو تبدیل کرکے تھانہ سیکرٹریٹ کا محرر، تھانہ سیکرٹریٹ کے محرر حوالدار انوار خان کو تبدیل کرکے تھانہ بھارہ کہو کا کرائم محرم ، ریسکیو 15 سے حوالدار جاوید اقبال کو تھانہ نیلور کا محرر ، تھانہ ویمن کی محرر حوالدار حمیرا یاسمین کو ہٹا کر حوالدار نازیہ گل کو تھانہ ویمن کی محرر، تھانہ مارگلہ کے محرر حوالدار ووحید الرحمن کو تبدیل کرکے ریسکیو 15 بھیج دیا گیا اور حوالدار محبوب حسین کو ان کی جگہ محرر مقرر کر دیا گیا ۔