پاپولیشن ویلفیئر کی تربیتی ورکشاپ

June 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔مذہبی رہنماؤں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر مہرخضرحیات ، سٹی منیجر ٹی سی آئی گرین سٹار ملتان شعیب حفیظ نے خطاب کیا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ڈاکٹر عفت عمر بچہ نے منصوبہ بندی کے فوائد اور مانع حمل طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔