ڈپٹی کمشنرکا شہباز شریفہسپتال کا دورہ

July 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوںکا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہارکیا اور سہولیات کو مزید بہتر بنانےکی ہدایات جاری کیں، انہوں نے مختلف وارڈز میں جا کر ادویات کے سٹاک اور مریضوں کو سہولیات کی چیکنگ بھی کی۔