فوڈ سیفٹی ٹیموں کے سویٹس یونٹس، سوڈا واٹر فیکٹریز، ہوٹلز پر چھاپے

July 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نےسویٹس پروڈکشن یونٹس، سوڈا واٹر فیکٹریز، ہوٹلز، پیزا پوائنٹس کی چیکنگ کی،اس دوران 20 لٹر رینسڈ آئل، 100 لٹر غیر معیاری مشروبات تلف اور بھاری جرمانے عائدکیے گئے، تفصیلات کے مطابق ملتان شاہ رکن عالم میں بریڈ پروڈکشن یونٹ کو آلودہ واٹر فلٹر کا استعمال کرنے پر 50 ہزار، 56 بی طارق روڈ پر ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں گندا پانی جمع ہونے پر 40 ہزار، محلہ سمیجہ چوک کمہاراں میں سوڈا واٹر فیکٹری کو مشروبات کی تیاری میںپانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر 15 ہزار روپے،لودھراں روڈ جلال پور پیروالا میں پیزا پوائنٹ کو پیزا کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے،پر 25 ہزار، سٹیڈیم چوک 17 کسی میں ہوٹل کو کھانوں میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 25 ہزار،