ویزا فراڈ میں ملوث دوافراد گرفتار

July 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے ویزافراڈ میں ملوث دوافراد کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق آصف اور طارق نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر اس سے پانچ لاکھ رقم لی اور خورد برد کرلی، ایف آئی اے نے دونوں کو حوالات منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔