ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہر میں خصوصی کیمپ قائم کردیے،ڈپٹی کمشنر

July 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ مون سون میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے شہر اولیامیں واسا خصوصی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جہاں شہریوں کی نکاسیٔ آبکے حوالے سے شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے واسا کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واسا حکام سے بریفننگ بھی لی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واسا کیمپس میں عملہ بارشوں کے دوران کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لے گا جب کہ اربن فلڈنگ کے حوالے سے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔