نیٹ کیفے پر چھاپہ، فحش فلمیں دیکھتے متعدد افراد گرفتار

July 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ کینٹ نے نیٹ کیفے میں فحش فلمیں دیکھتے متعدد افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ بلقیس پلازہ میں نیٹ کیفے مالک نے فحش فلمیں لگائی ہوئی ہیں جس پر ریڈ کیا، پولیس نے کیفے مالک سمیت چھ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔