بجلی چوروں، نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری، ہزاروں کنکشن منقطع

July 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 13 کروڑ10 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔میپکو انتظامیہ کے مطابق آپریشن سرکلوں کے ایس ایز، ایکسین اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ڈے اینڈ نائٹ ریکوری مہم چلائی گئی۔ہزاروں نادہندگان کے کنکشن واجبات اور بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔ ایک روز میں مزید 84 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 43لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔بہاولپور اور وہاڑی کی مختلف سب ڈویژنوں میں 14 زرعی صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔ نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے ذمہ مجموعی طور پر 78 لاکھ20 ہزار روپے سے زائد واجبات ہیں۔ ملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو1260000روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور13مقدمات درج ہوئے۔