چیف انجینئرمیپکو کی رحیم یار خان میں کل کھلی کچہری ہو گی

July 01, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف انجینئرمیپکو محمد اصغر گھلو 2جولائی کو کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، رحیم یار خان سرکل کمپلیکس میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری کا آغاز 9بجے صبح ہوگا،کھلی کچہری میں صارفین کے مسائل سن کر موقع پر ازالہ کرنے کے لئے احکامات جاری کیے جائیں گے،سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن رحیم یار خان سرکل شہزاد حبیب گِل اور متعلقہ کمرشل، ٹیکنیکل اور آپریشنل افسران بھی موقع پر موجودہوں گے ۔