• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی وکلاء کا عدالت میں خاور مانیکا پر حملہ


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر حملہ کر دیا۔

جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء نے خاور مانیکا کو احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے۔

 پی ٹی آئی وکلاء کے حملے میں خاور مانیکا زمین پر گر پڑے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے بغیر اپنے چیمبر میں چلے گئے تھے۔

عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔

یاد رہے کہ 23 مئی 2024ء کو عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر عدالت نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید