سندھ میں ایک اور اونٹنی ظلم کا شکار، عمر کوٹ میں چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی

June 30, 2024

عمر کوٹ (آئی این پی)صوبہ سندھ میں ایک اور اونٹی کے ظلم کا شکار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ عمر کوٹ کی تحصیل کنری میں مورجھنگوموڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی ہے، اونٹنی کے مالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ کر اس کی لاش سڑک پر چھوڑ دی ۔ تفصیلات کے مطابق، عمر کوٹ کے رہائشی عبدالرشید کپری نے بتایا ہے کہ ان کی اونٹنی گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھی، جو گزشتہ روز دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی۔صبح گاؤں کے لوگوں کے اطلاع دینے پر معلوم ہوا کہ ان کی اونٹنی مورجھنگوموڑ پر مردہ پڑی ہے، اور اس کی چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں۔ عبدالرشید کپری کا کہنا ہے کہ ابھی معلوم نہیں ہے کہ اونٹنی کی ٹانگیں زندہ حالت میں کاٹی گئی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں۔کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے، ابھی معلومات کررہے ہیں، انہوں نے پولیس کو تاحال واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اونٹنی کی ٹانگیں مردہ حالت میں کاٹی گئیں ہیں،تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا۔