معروف تاجر مختار احمد پراچہ کی رسم قل

June 29, 2024

پشاور(جنگ نیوز) کوہاٹ کے معروف تاجر حاجی مختار احمد پراچہ جن کا انتقال جمعرات کے روز کوہاٹ میں ہوا تھا۔ کی رسم قل ادا کر دی گئی۔ اس سے قبل جمعرات کو ہونے والی نماز جنازہ میں علاقے کے عمائدین اور تاجروں اور علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ گذشتہ روز جامع مسجد کریز محلہ پراچگان کوہاٹ میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ختم قرآن مجید ہوا جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کنسلٹنٹ اور ریڈیو پاکستان کے سابق کنٹرولر محمد صدیق پراچہ، محمد شعیب پراچہ ، گروپ کیپٹن سہیل احمد پراچہ ،محمد شفیق عامر پراچہ اور سینئر صحافی فیض پراچہ کے بھائی تھے۔