جمرودمیں جرگہ مشران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی

June 29, 2024

پشاور (اے پی پی):ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں جرگہ ممبران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی۔جرگہ ممبران کی جانب سے بتایا گیا کہ کاکی خان اور نظر محمد کوکی خیل فریقین کے مابین اراضی تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا ،فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئےتھے۔جرگہ ممبران کی موجودگی میں فریقین کاکی خان اور نظر محمد کوکی خیل کے مابین راضی نامہ ہو گیا۔