خیبر پختونخوا، باکسنگ کی ترقی کیلئے مشاور ت سے نئی حکمت عملی تیار

June 29, 2024

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اورنیشنل چمپئن باکسر خضر اللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں باکسنگ کی ترقی کیلئے ایک نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جسکے تحت خیبر پختونخوامیں باکسنگ فیملی قائم کرکے باکسنگ کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں اور نئے کھلاڑیوں سمیت کوچز کوایک بہترین پلیٹ فارم مہیاکیا جائے گا ۔ خضر اللہ نے قبائلی ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق باصلاحیت اولمپئن باکسر بابا سراج،انٹر نیشنل باکسر لال سعید سمیت تما م دیگر انٹر نیشنل کھلاڑیوں سے رابطےکیے ہیں ۔