PTI کا تاجروں کے آج کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان

July 01, 2024

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے تاجر برادری کےآج کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان اور ذمہ داران کو ملک گیر سطح پر تاجر برادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے بتایاکہ مینڈیٹ چور سرکار نے ربڑ اسٹیمپ اور غیرنمائندہ ایوان سے تاریخ کا بدترین اور ظالمانہ بجٹ منظور کروایا ہے۔ مینڈیٹ چور سرکار کا بجٹ عوام، کسان اور تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کی معیشت کیلئے موت کا پروانہ اور تباہ حال معیشت کی مکمل بربادی کا نسخہ ہے۔کسانوں کے معاشی قتل عام کے بعد تاجروں کا احتجاج اس غیرمنتخب اور غیرنمائندہ سرکار کیخلاف فردِ جرم ہے، تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔