سانحہ مدین میں گرفتار مرکزی ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں

July 01, 2024

سوات(نمائندہ جنگ) سوات میں سانحہ مدین میں گرفتار35ملزمان میں سے مرکزی ملزمان نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے 35 نامزد ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں ہیں ان سے مختلف زاؤیوں پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان ملزمان میں اہم مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں جنہوں نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں۔ملزمان کو اب 3جولائی کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔