اورنگی ٹاؤن، حاملہ خاتون بروقت علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں حاملہ خاتون بروقت علاج نہ ملنے کے باعث اپنی جان کی بازی ہار گئی،تفصیلات کےمطابق مومن آبا تھانے کی حدود اورنگی ٹائون بدر چوک الیاس مسجد کے قریب کی رہائشی 30سالہ کنول زوجہ نور کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی حاملہ تھی اور اسے ہیپا ٹائیٹسCکا مرض بھی لاحق ہوگیا تھا،متوفیہ چند روز قبل علاج معالجہ کے سلسلہ میں سول اسپتال گئی تھیں وہاں علاج نہ ہونے پر وہ گھر واپس آگئی تھی اتوار کو اسکی طبعیت بگڑ گئی اور اسپتال منتقل کرتے ہوئے رستے میں دم توڑ گئی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔